بنوں، لکی مروت میں آپریشن،فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردجہنم واصل


بنوں ،لکی مروت :(مشرق نیوز)بنوں ،لکی مروت میں پولیس ،سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

تختی خیل ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس ،سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر اہم و فیصلہ کن آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،تمام اہلکار محفوظ رہے۔

آر پی او سجاد خان نے کہا خیبرپختونخوا پولیس جوان امن و امان اور عوام کے تحفظ کےلئے ہر دم تیار ،کارروائیاں عزم کا عملی ثبوت ہیں،آپریشن کے دوران عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا،مسلسل معلومات کی فراہمی سے بڑی مدد ملی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت و موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی،دہشتگردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی۔