ذیابیطس خطرناک و خاموش دشمن ،حکومت صحت کاحق دہلیز تک پہنچارہی ہے،مریم نواز
لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ذیابیطس خطرناک ،خاموش دشمن ،احتیاط، آگاہی سے قابو میں آ سکتا ہے،مرض کی بڑھتی شرح بیماری سے مزید موثر جنگ کی متقاضی ہے، صحت عوام کا بنیادی حق ،حکومت پنجاب حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں،کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی ،اچھے شہری ہونے کے ناطے سب اپنی صحت کے محافظ بنیں ،مناسب طرز زندگی اپنائیں، متوازن غذا،باقاعدہ ورزش، بلڈ شوگر کا تسلسل سے معائنہ ہی ذیابیطس سے تحفظ کی کنجی ہے۔



















