جدہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات ملیں گی،پاکستان،سعودی عرب میں معاہدہ طے پا گیا۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
سید عطا الرحمن نے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاامسال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری و پرائیویٹ حج سکیموں کے انتظامات کو بروقت ،موثر طریقے سے مکمل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات ملیں گی،پاکستان،سعودی عرب میں معاہدہ طے



















