اسلام آباد :(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قبول نہیں،کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاآئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا،صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو مخالفت کریں گے، 26ویںترمیم میں حکومت35شقوں سے دستبردار ہوئی اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویںترمیم میں پاس ہوئی تو آئین کی توہین سمجھی جائے گی،دستبردار ہونے والے نکات27ویںترمیم میں قابل قبول نہیں۔
امیر جے یوآئی نے کہا صوبوں کو مزید با اختیار بنانے کی بات کرتے ہےں، حق میں اضافہ کیا جاسکتا، کمی نہیں،ملک کے بچوں کو اپنی سگی اولاد کی طرح سمجھتا ہوں، ٹھیک تو کچھ بھی نہیں ہو رہا،ٹھیک کرنے کیلئے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، مدارس کے ہاتھ مروڑ کر وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر کرانے کی کوشش کررہی ہے،صوبائی حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو مخالفت کی جائے گی اگر انتظامی طور پر کچھ اختیار دیا گیا تو حمایت کرسکتے ہیں، غیر طبعی و غیر فطری نظام مت لائیں، طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہونا چاہیے ، پیپلز پارٹی کیساتھ کوئی ملاقات ابھی ایجنڈے میں نہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور ملیں گے۔
آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قبول نہیں،فضل الرحمن



















