سیاسی جماعتوں کو کے پی امن جرگے میں شرکت کی دعوت


پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کے پی میں قیام امن کیلئے 12نومبر کو جرگہ طلب کرلیا اور تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دےدی۔

وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی،صوبائی وزیر شیر علی ارباب نے کہاچاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں، امن کی بات کریں کیونکہ امن ہوگا تو سکون ہوگا اور معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

رہنما جماعت اسلامی عنایت نے کہاجرگے کی دعوت قبول ،اختلاف برائے اختلاف سے گریز کرتے ہیں،کوآرڈی نیشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کون شرکت کرے گا، دوسری جانب سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ملک حبیب نور اورکزئی سے رابطہ کیااورامن جرگے میں شرکت کی دعوت دی،پی ٹی آئی وفد قومی وطن پارٹی کے صوبائی مرکز وطن کور بھی گیااور دعوت نامہ دیا