افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان

استنبول، اسلام آباد: ( )استنبول مذاکرات میں پاکستان نے واضح کر دیا افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ، امن کو برقرار رکھنے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا طریقہ کار وضح کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان آج پرنسپل سطح پر ملاقات ہو گی، ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات جاری رہیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ دی افغان حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران اچھا ماحول رہا ۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے تاہم اگر ضرورت پڑی تو مزید دنوں کی توسیع کی جا سکتی ہے۔