مشرقی محاذ پربھارت کو جوتے پڑنے پرمودی کو چپ لگ گئی،خواجہ آصف
سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے مشرقی محاذ پربھارت کو جوتے پڑنے پرمودی کو چپ لگ گئی،دشمن مشرقی و مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاطورخم بارڈر کو غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کےلئے کھولا گیا،کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں،افغان باشندوں کا معاملہ پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر آیا ،ترکیہ ،قطر خوش اسلوبی سے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں،پرامید ہیں مثبت نتائج آئیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا دوحہ مذاکرات میں شق شامل ہے افغانستان سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوئی ہے تو ہرجانہ دینا ہو گا،پاکستان میں ساری قوم خصوصاً کے پی کے عوام میں سخت غصہ ہے،عوام ،سیاستدان ،تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور چاہتے ہیں افغان مسئلے کا فوری حل نکلے،دونوں ریاستیں سویلائزڈ تعلقات بہتر رکھ سکیں تو قابل ترجیح ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا افغانستان کی طرف سے تفریق کی کوشش پوری دنیا سمجھتی ہے،بھارت کی جانب سے پراکسی وار کے ثبوت اشرف غنی کے دور سے ہیں اب تو ثبوت کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ سب بات پر یقین کر رہے ہیں، ضرورت پڑی تو ثبوت دیں گے۔



















