2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مقامی وسائل کی ترقی میں اہم پیشرفت،2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں لگ گئیں۔
پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیے میں کہالائسنسز کے پہلے فیز میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے،آف شور میں تیل و گیس کے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، کامیاب بڈنگ راونڈ پاکستانی معیشت کےلئے بہترین ثابت ہوگا،انڈس ، مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی پاکستان کےلئے کامیاب رہی، کامیاب بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا امریکی ادارے نے حالیہ سٹڈی میں پاکستانی سمندر میں 100 ٹریلین کیوبک فٹ کے ممکنہ ذخائر کا عندیہ دیا ،ممکنہ پوٹینشل کی بنا پر آف شور راونڈ 2025 لانچ کیا گیا جس میں کامیابی ملی۔



















