لاہور: ( ) سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے مقامی حکومتوں کے تحفظ ، بااختیار بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل، مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا منگل کے روز صوبائی اسمبلی پنجاب نے متفقہ قرارداد پاس کی ایسی قرارداد جس میں سیاسی وآئینی پیچیدگیاں ہوں کا متفقہ طور پر منظور ہونا اہمیت کی بات ہے، اپوزیشن کے 35اراکین نے متن میں حصہ لیا۔
ملک احمد خان نے کہا پوری ذمہ داری سے بات کررہا ہوں، مقامی حکومتوں کا ٹریک ریکارڈ ہے، مقامی حکومتوں کے درجن کے قریب قوانین سے گزرے ، کوئی بھی سیاسی حکومت ہو لیکن مقامی حکومتوں کا تحفظ، انتخابات کا وقت طے ہونا چاہئے۔
آئین کا آرٹیکل کہتا ہے صوبے مقامی حکومتیں قائم کریں گے، کچھ مسائل اٹھارہویں ترمیم نے بھی حل کیے جو مسائل درپیش آتے رہے ان کا ذکر کررہا ہوں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ایسی ترمیم ہوجو لوکل گورنمنٹ کو تحفظ دے۔
ملک احمد خان نے کہاصوبائی اسمبلی پنجاب آئین میں تبدیلی نہیں کرسکتی، پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے، لازمی قراردیا جائے مقررہ مدت میں انتخابات ہوں، آئینی وانتظامی اختیارات گراس روٹ تک پہنچنے چاہئیں۔
وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کرے: سپیکر پنجاب اسمبلی



















