خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ فائنل،صوبے کاحق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا،سہیل آفریدی

پشاور:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ فائنل،نئے چہرے بھی شامل کرلیے گئے

ذرائع کے مطابق مینا خان آفریدی ،آفتاب عالم ،اکبر ایوب ،عارف احمد زئی،عدنان قادری ،ادریس خٹک ،احتشام علی ایڈووکیٹ، میاں شرافت، ڈاکٹر امجد اور ریاض خان کابینہ کاحصہ ہیں

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کابینہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد فائنل کی گئی،اسمبلی فلور پر پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ، صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر اعتماد میں نہیں لیا گیا،پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں،واضح موقف ہے خیبر پختونخوا کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں

سہیل آفریدی نے کہا بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں ہو سکتا،کے پی کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشتگردی کیوں ختم نہیں ہوئی، کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، صوبے میںبنیادی انسانی حقوق پامال نہیں دینگے،تمام ایم پی ایز چٹان کی طرح ساتھ کھڑے ہیں،صوبے کے عوام بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں، گڈ گورننس کی وجہ سے ہی تیسری بار حکومت ملی،کے پی کے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا، کسی کی بھیک نہیں چاہیے۔

علاوہ ازیںوزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے ،راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔