علیمہ کا شناختی کارڈ ،پاسپورٹ بلاک، چھٹی بار وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ،نادرا نے رپورٹ جمع کرادی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزموں کےخلاف 26 نومبراحتجاج کیس پر سماعت کی،عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،نادرا نے رپورٹ جمع کرائی علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا۔
دوسری جانب احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔



















