دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کرینگے،ترکیہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے کہا ہے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے کہادونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی و پختہ ،آباو اجداد نے آزادی حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کی، قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،دوستی مزید پختہ ،مستحکم ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ،ہر ممکن مدد کریں گے۔

عرفان نذیر اوگلو نے کہامعیشت ،تجارت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے ، سیاحت،تجارت ودفاع میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا تقاریب و جشن پورا ہفتہ جاری رہے گا، پی این سی اے میں ترکیہ کی ثقافت کے مطابق موویز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا،فرینڈشپ ویک کا اختتام کنونشن سینٹر میں گرینڈ تقریب سے ہوگا،پاکستانیوں کے دل ترکیہ کےساتھ دھڑکتے ہیں،اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا۔