راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے وزیراعلیٰ کے پی مرضی سے کابینہ بنائیں ، حجم کم رکھیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا پارٹی پیغامات سلمان اکرم راجہ کے ذریعے بجھواوں گا،ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ میںپٹشنز فائل کریں،علامہ راجہ ناصر عباس ،محدود اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہااحمد چٹھہ،بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، دونوںمیرے پرانے ساتھی ہیں، پارٹی رہنما توہین عدالت فوری فائل کریں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔
وزیراعلیٰ کے پی مرضی سے کابینہ بنائیں ، حجم کم رکھیں، عمران خان



















