پی ٹی آئی کے کارکن لڑ پڑے،مکے ،تھپڑوں کی بارش
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔
سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ملاقات نہ ہو سکی ، کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دئیے، مکے اور تھپڑ مارے،جھگڑا ڈی آئی خان سے آئے کارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوںکے درمیان ہنگامہ ہوا۔



















