کراچی میں6 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ سوا کروڑ کے چالان

کراچی: (بیورورپورٹ) کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ”ای چالان“ سسٹم کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہی شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

صرف چند گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان جاری کئے گئے، سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کئے گئے، تعداد 1 ہزار 535 رہی،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، اوور سپیڈنگ پر 419، سٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، کالے شیشوںپر 7، غلط پارکنگ پر 5، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 ، غلط سمت (رانگ وے) پر ڈرائیونگ کے 3 اور لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کئے گئے۔