معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے، طاہراشرفی


لاہور:(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں طاہر اشرفی نے کہا پاک افغان مذاکرات جنگ نہیں امن کے قیام کیلئے کیے گئے، دونوں ممالک کی قیادت امن چاہتی ہے، افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو نکال دے،شرپسندوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،وزیر دفاع بیان کی وضاحت خود کریں گے، تعلیمی اداروں میں مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔