فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، تکنیکی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق


راولپنڈی :(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے ملاقات ، معاشی، تکنیکی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میںدو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کردار کی تعریف کی،فریقین نے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر کے صدر السیسی نے دنیا ،مسلم امہ کے اہم امور میں پاکستان کے مثبت و فعال کردار کی تعریف کی،دونوں رہنماوں نے باہمی سٹریٹجک مفادات کے معاملات میں ہم آہنگی ، عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا،تاریخی برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے ،سماجی و معاشی تعاون، ٹیکنالوجی و سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ اشتراک عمل کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔