وفاقی و صوبائی حکومتیں براہ راست گندم کی خریداری نہیں کریں گی،منصوبہ تیار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گندم خریداری کا منصوبہ تیار،حکومت نے رواں سال کےلئے عبوری پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دےدی ۔
ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی نے کہا عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی،ذرائع کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی۔
نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا،وفاق 1.5،پنجاب 2.5 ،سندھ ایک ملین ٹن ،خیبرپختونخوا 7.5 اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدیں گے،آئی ایم ایف شرائط پر گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی، گندم کی صوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کی زیرصدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس میں خریف فصلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،گندم کا پیداواری ہدف 39لاکھ میٹرک ٹن کم رکھنے کی تجویز دےدی گئی۔



















