ٹی ایل پی پابندی کے باوجودالیکشن کمیشن کی فہرست میں شامل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے،الیکشن کمیشن معاملے پر تفصیلی مشاورت پیر کے روز کرے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔