ایئر پنجاب کو جلد فعال،جدید و آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں،مریم نواز


لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دےدیا،مریم نواز نے ایئر پنجاب کے فیز ون کےلئے کارروائی جلدمکمل ،جدید و آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،حکام نے بریفنگ دی ،اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ایئرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کےلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کردی۔