کسی بھی جارحیت کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کےخلاف موثر اقدامات کیے ،دشمن کی کسی بھی جارحیت کےخلاف پاک فوج ،عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف جامعات ،مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کےساتھ خصوصی نشست میں معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی ، سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،طلبہ ،اساتذہ نے غازیان ، شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اساتذہ نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے بہت سے ابہام دور ہو گئے، قوم امن کی کاوشوں ، ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

طلبہ نے کہا ملکی سلامتی ،استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔