عمرایوب، زرتاج گل، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں عمرایوب، زرتاج گل اور زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

عدالت نے حکم دیا پولیس ملزموں کو گرفتاری کرکے اگلی سماعت پر پیش کرے، عدالت نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایس پی رینک کا افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔