چینی پھر نایاب ،بلیک میں قیمت210روپے کلو جاپہنچی

لاہور:( کامرس رپورٹر)چینی پھر نایاب ،بلیک میں قیمت210روپے کلو تک جاپہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3 روز میں ہول سیل میں موٹی چینی کا 50کلو کا بیگ 1700روپے اضافے سے 10500 روپے تک پہنچ گیا ،باریک چینی کے50کلو کے بیگ کی قیمت بھی 1700روپے اضافے سے 10000روپے تک ریکارڈ کی گئی۔