اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیااب امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی ،زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاافغانستان، بھارت ،ٹی ٹی پی نے ملکر پاکستان پر جنگ مسلط کی،2021 سے لےکر اب تک 3 ہزار 844 شہادتیں ہوئیں، سول، فوجی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سب شامل ہیں،5سال کوششوں ،قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا،کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک پاکستانی زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔
وزیردفاع نے کہا پاکستان اب کابل کےساتھ ماضی کی طرح تعلقات کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانوں کو واپس جانا ،کابل کو ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا، ملکی سر زمین اور وسائل 25کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، 5دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے، خودار قومیں بے گانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں اب احتجاجی مراسلے، امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی اور کابل وفد نہیں جائیں گے،دہشتگردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
افغانستان بھارت کی پراکسی اب امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی ،خواجہ آصف



















