بلوچستان میں دہشتگردی کاخطرہ،99فیصد حملے ناکام بنادئیے،آئی جی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ موجود ہے،بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان سے دہشتگردوں نے صوبے کو نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم طاہر نے کہاافغانستان سے حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوگیا، 99 فیصد حملے ناکام بنائے ، دہشتگردی کےخلاف جنگ ہائبرڈوارفیئر کی شکل اختیار کرچکی ،لیویز کے پولیس میں انضمام سے دہشتگردی میں نمایاں کمی آئےگی،آئی جی بلوچستان نے کہا انسداددہشتگردی میں سی ٹی ڈی کا کلیدی کردار ہے، پولیس ،انٹیلی جنس اداروں نے 99 فیصد دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔