آئی ایم ایف شرط ،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر وزارتوں پر ڈیپارٹمینٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد کر دی۔

پابندی کی وجہ نامناسب جانچ ، تجزئیے کے بغیر منصوبوں کی منظوری بنی،وزارت منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں کو پابندی سے آگاہ کر دیا ،آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک ڈی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،فنانس ،ایف بی آر کی ٹیم نے مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار پیش کئے، شرکا کو آئی ایم ایف مشن کےساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت پر بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم نے سیلاب سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔