روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،مریم نواز
لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واضح کیا آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں ، بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔
مریم نواز کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس ہوا،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کےلئے مقررکردہ ”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز“ کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے الیکٹروبس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈقائم ،ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ ،پنجاب بھر میں میسر سرکاری زرعی اراضی پر گندم کاشت کرانے کی ہدایت کردی، طلبہ کی سیفٹی یقینی بنانے کےلئے روڈزپرنجی و سرکاری سکولوں سے پہلے رفتارکم کرنے کے بورڈزنصب ،پنجاب بھر میں 5ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال اور مرمت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔
مریم نواز نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ،سروسز کےلئے ناجائز طورپر پیسے مانگنے والے عناصر پر نظر ،پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اچھا کام کررہی ہیں،صفائی میں کوتاہی یا ورک فورس کی کمی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ،صفائی کےلئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دےدی ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاشہروںو دیہات کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ ہوگانہ ہی غفلت برداشت ہے،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی۔
دریں اثناٹیچرز ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہااستاد کی عظمت کا ا عتراف کرنے کےلئے ایک دن نا کافی ،استاد کی عظمت لازوال و بے مثال ہے،اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر و قابل احترام طبقہ ہیں،اچھا استاد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔



















