لاہور:(اپنے نمائندے سے )غریب کی سواری بھی مہنگی،ریلوے نے لاہور ،راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، اضافے کے عوض مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی،لاہور ، راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کا کرایہ 2500، اے سی بزنس کا 2250 ہو گیا، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 2100، اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کر دیا ۔
غریب کی سواری بھی مہنگی،ریلوے نے کرائے بڑھا دئیے



















