اسلام آبا:د(بیورورپورٹ)حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی،،ریگولیٹری ڈیوٹی 30جون 2026تک نافذ العمل رہے گی ،آئندہ سال 30جون کے بعد ڈیوٹی ہرسال 10فیصد کم کی جائے گی اور 2029-30تک مکمل ختم کردی جائے گی۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد



















