بیرونس نوشینہ ،اسحاق ڈار ملاقات، تعلقات گہرے بنانے کاعزم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بیرونس نوشینہ مبارک سی بی ای کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرونس مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارک اقدامات پر معلومات حاصل کیں،اسحاق ڈار نے بیرونس نوشینہ مبارک کی پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔