آئی ایم ایف بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے رضامند، حکومت سے تجاویز طلب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے رضامند، حکومت سے تجاویز طلب کرلیں۔
صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی وجوہات ،لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز بھی مانگ لی گئیں،وفاقی حکومت نے گردشی قرض 6سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میںآئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،آئی ا یم ایف کو بتایا گیا 200 ارب ہدف کی بجائے صوبوں کا بجٹ921 ارب سرپلس رہا، پنجاب 348 ارب، سندھ 283 ارب، خیبر پختونخوا 176 ارب، بلوچستان کا بجٹ 114 ارب سرپلس رہا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت 29 ستمبر اور یکم اکتوبر کو آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دے گی،آئی ایم ایف نے ڈسکوزکی گورننس بہتر بنانے کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔



















