لاہور: (کورٹ رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کےخلاف ہتک عزت کیس میں آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کےلئے طلب کرلیاگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس پرسماعت کی،وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا دیگر گواہ موجود نہیں ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کےلئے طلب کرلیا۔
عمران کیخلاف شہباز ہتک عزت کیس، آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب



















