6سال میں گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا،اویس لغاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے توانائی شعبے میں اصلاحات ترجیح ، 6سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا پاکستان کےلئے وبال جان گردشی قرضے کے خاتمے کےلئے دن رات کوششیں کیں،پی ٹی آئی دورحکومت میں ریکارڈ گردشی قرضہ بڑھا،ن لیگی حکومت ایک ہزار ارب کی کمی لائی،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے بچائے، گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ۔

وزیر توانائی نے کہابہترین کارکردگی کے ذریعے گردشی قرضوں کو کم کیا،صارفین کوبجلی قیمتوں میں ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن کی محنت سے چوری میں کمی اور ریکوری میں بہتری آئی، 2042 کروڑ صرف ترسیلی نقصانات ،چوری کم کرنے سے بچائے گئے، بینکنگ معاہدے خوش دلی سے ہوئے، کوئی زبردستی یا دباو نہیں ڈالا گیا ۔