پاک ،روسی ا فواج کی مشترکہ مشق”دروزبا VIII 15“


راولپنڈی: (بیورورپورٹ) پاک ،روسی ا فواج کی مشترکہ مشق”دروزبا VIII 15“پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے، روسی سینئر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ڈرون وار فیئر، شہری علاقوں میں لڑائی، بارودی سرنگوں و دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے تدارک جیسے پہلووں پر مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہامشق نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کو جدید حربی مہارتوں میں نکھار فراہم کر رہی بلکہ پاکستان ،روس کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔