پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی حکمت عملی تیار،پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیئرمین کمیٹی مراعات بھی ملیں گی،چیئرمین سینٹ نے ضروری احکامات جاری کر دیئے۔