پولینڈ کو گلگت،بلوچستان میں کولڈ سٹوریج قائم کرنے کی دعوت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ،وزیر تجارت جام کمال ،پولش سفیر کی ملاقات ہوئی ،توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پولینڈ کی کمپنی پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے،10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی،پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ سٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دےدی گئی، پولینڈ کی مہارت ،پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا،پاکستان اگلے 5برس میں معدنیات ،کان کنی پر توجہ دے گا ،پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرےگا،ملاقات میں اسلام آباد کی ایک سڑک پولش ایئر کموڈور تروفچ کے نام پر رکھنے کی تجویز دی گئی،دونوں ممالک نے عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔



















