پی آئی اے کو بڑی کامیابی،برطانیہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت


کراچی: (بیورورپورٹ)پی آئی اے کو بڑی کامیابی،برطانیہ نے مسافر پروازوں،کارگو آپریشن کی اجازت دےدی،برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCOکا فائنل لائسنس جاری کر دیا۔

حکام پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،ایک ماہ کے اندر اندر فلائٹ آپریشن باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کیا،2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔