پنجاب سے آٹے ،گندم کی بندش پرسپریم کورٹ جائیں گے،کے پی حکومت


پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے پنجاب سے آٹے ،گندم کی بندش پر سپریم کورٹ جانے کااعلان کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق درخواست میں مو¿قف اختیار کیا جائے گا آرٹیکل 151کے تحت کوئی صوبہ غذائی اجناس کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتا، گندم ، آٹے کی ترسیل بند ہونے سے صوبے میں آٹے کی قیمت بڑھی۔

صوبائی سیکرٹری فوڈ شاہ محمود خان نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گندم، آٹے کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،صوبائی حکومت جلد رٹ دائر کرے گی،خیبرپختونخوا کا گندم ،آٹے کا 83 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔