اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزارت پارلیمانی امور نے29ستمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی ،وزیر دفاع خواجہ آصف پالیسی بیان دیں گے،اجلاس 2ہفتے جاری رہے گا، معمول کا سرکاری ایجنڈا بھی زیر بحث آئے گا ،مختلف بلز قانون سازی کےلئے پیش کئے جائیں گے۔
پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ



















