لندن: (مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کی بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے،اربوں ڈالر جنگ کی بجائے عوامی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں،معرکہ حق میں ملنے والا سبق بھارت زندگی بھر یاد رکھے گا مگر اب سیز فائر ہوچکا ،ترقی وخوشحالی، ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ،سرمایہ کاری چاہتے ہیں،اوورسیز کی معیشت میں معاونت ناقابل فراموش ہے۔
اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا میرے لیے خوشی کی بات ہے سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ پاکستان کے سفیر اوربیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں،آپ نے اپنی خون پسینے کی کمائی سے ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے، سیلوٹ پیش کرتا ہوں،پاکستان کا پہلگام واقعہ سے دور دور تک تعلق نہیں،شفاف تحقیقات کےلئے عالمی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے لیکن ہمسایہ ملک نے کوئی جواب نہیں دیا۔
وزیراعظم نے کہا دشمن نے پاکستان کےخلاف حملہ کیا،دفاع میں کارروائی کرنی پڑی،ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس ہوگئے، دشمن کو چند گھنٹوں میں پتہ چل گیا بات بہت دور تک چلی جائے گی، فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،شاہینوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں دشمن کے جہازوں کو گرایا،پاکستان کو عظیم فتح ملی اب مغرب سے لیکر مشرق تک لوگ جب پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دیکھتے ہیں تو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا معرکہ حق آپریشن کے بعد سیز فائر ہوچکا ،امن ،ترقی وخوشحالی، بیروزگاری کا خاتمہ ،سرمایہ کاری چاہتے ہیں ،بھارت سے برابری کی بنیاد پر کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں،مسئلہ کشمیر حل ہونا بنیادی ستون ہے اگر کوئی سمجھتا ہے مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا غزہ میں ظلم وستم کی انتہا،بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید،کھانا پانی ،ادویات تک بند کردی گئیں،وقت آگیا اسلامی ممالک آگے بڑھ کر کردار ادا کریں، فیصلہ کرلیں جس طرح بھارت کے 6 جہاز گرائے ویسے غربت کا خاتمہ بھی کرکے دکھائیں گے اور پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائیں گے، کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















