ریاض:(مشرق نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب میں تاریخی استقبال،فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایف 15 لڑاکا طیاروں کا حصار میں لیکرایئر بیس تک پروٹوکول ،21توپوں کی سلامی دی گئی۔
شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے جیسے ہی طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوا سعودی ائیر فورس کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے جہاز کوحفاظتی حصار میں لیا اورایئر بیس تک پروٹوکول دیا ،وزیر اعظم نے خصوصی استقبال کے جواب میں سعودی لڑاکا طیاروں کو سلام پیش کرنے کےساتھ کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے استقبال کیا،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے،شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے ،وزیر اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہاسعودی فضائیہ کے طیاروں نے وزیر اعظم کے جہاز کو سعودی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا،شاندار استقبال سعودی حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت ،احترام کی علامت ہے،عالم اسلام میں پاکستان کا مقام اللہ تعالیٰ کی مہربانی، وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارتی بصیرت ،پاک فوج کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے شاہی دیوان قصر یمامہ پہنچے،گھڑسواروں نے پورے پروٹوکول کےساتھ ایوان شاہی تک پہنچایا،شاہی دیوان کے دروازے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک خیرمقدم کیا،سعودی مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
دو طرفہ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی،ملاقات کے دوران قطر پر اسرائیلی جارحیت، غزہ کی صورتحال،علاقائی و عالمی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال ،تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت کی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا مشرق وسطیٰ کے امن کےلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اختیار کیا، پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















