سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا: احسن اقبال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا۔

احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی،احسن اقبال نے کہاصوبائی حکومتوں کا مو¿قف ہے سیلابی نقصانات کا حتمی اندازہ پانی اترنے کے بعد ممکن ہوگا،متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی کام جاری ہیں،نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، درست اعداد و شمار جلد جاری کیے جائیں گے،2022 کی طرح قدرتی آفات کے نقصانات کا تخمینہ عالمی اداروں کے تعاون سے لگایا جائےگا۔

وفاقی وزیر نے کہاموسمیاتی تبدیلی پاکستان کا بڑا چیلنج ہے ،سیلاب و خشک سالی کے براہ راست اثرات ہیں، گلیشیرز پگھلنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ ہوا، حکومت جامع قومی پلان بنا رہی ہے۔