اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک جاپہنچا،6جہاز گرے جنگ بھی ہار ے اب کہتے کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی و خفت مٹانے کا طریقہ ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاعسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں فتوحات کی نئی داستان رقم کی گئی،پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا، مودی حکومت ،ہندوتوا نظرئیے کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا غاصب ،جارح ملک بھارت مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے،پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ،پاکستان کی دہشتگردی کےخلاف جنگ صرف اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے،بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا، پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
جہاز گرے جنگ ہارے اب کہتے کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے:عطا تارڑ



















