راولپنڈی،لاہور: (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران اڈیالہ جیل کے باہر انڈا مار دیا گیا، پولیس نے انڈا مارنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا،پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مکے برسا کر گاڑی کی سکرین توڑ دی،ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
ادھر بشریٰ کی بہن مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔
دریں اثنا مریم ریاض کا بیان شیئر کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا بشریٰ کی بہن خود کہہ رہی ہیں سب ڈرامہ ہے، علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ۔
ادھر سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ،عمل ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے، نوازشریف پر جوتا اچھالنا ،خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا بھی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھا،افسوس!زہر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا، ہر سطح پر طرز عمل کی حوصلہ شکنی،مذمت ،مزاحمت لازم ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















