سپریم کورٹ رولز 2025 کے جائزے کیلئے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رولز 2025 کے جائزے کےلئے سپریم کورٹ کا انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دن ایک بجے ہوگا، کسی جج نے تاحال رولز میں ترامیم کےلئے تجاویز جمع نہیں کرائیں،ذرائع کے مطابق اجلاس صرف یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا،سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کا جائزہ لیا جائےگا۔