اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے اراکین نااہل،رہنماﺅں کو ہٹایاجارہاہے، بات چیت ممکن نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپاک فوج کی ملک کےلئے بہت قربانیاں ہیں، ملک کا دفاع کیا، ابھی جنگ جیتی ہے، قدر سے دیکھتے ہیں،ہر کسی کی مدت کا تعین آئین کے مطابق ہونا چاہئے، قانون سازی کو چیلنج کیا نہ کرنے کا ارادہ ہے، 2030 تک پلان کی جہاں تک بات ہے تو پلان تو سب کرتے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاسیلاب پر تمام جماعتوں کو سیاست و صوبائیت سے بالاتر ہوکر سب کی مدد کرنے کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت سے بھی کہتا ہوں ملکر سیلاب متاثرین کےساتھ تعاون کریں۔
اراکین نااہل،رہنماﺅں کو ہٹایاجارہاہے، بات چیت ممکن نہیں،بیرسٹر گوہر



















