این ڈی ایم اے نے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)این ڈی ایم اے نے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا،امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طور خم بارڈر کے راستے افغانستان پہنچایا گیا، راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں ،ادویات شامل ہیں۔

سامان حوالگی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر امیر مقام،پاکستانی سفارتی حکام،این ڈی ایم اے کے افسروں ،افغان حکومت کے نمائندگان نے شرکت کی۔