دریاوں کی گزرگاہوں پر تعمیرات کےخلاف کارروائی کی جائے گی: عطاءتارڑ

وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دریاوں کی گزر گاہوں پر مستقبل میں تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا،وزیر آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا آئندہ دریاوں کی گزر گاہوں پر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، غیر قانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، پہلی بار بارش کے تین چار سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں، پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا،عطاءتارڑنے کہا 3 دریاو¿ں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، لوگوں کی حفاظت کیلئے متاثرہ علاقوں میں بجلی بند کی گئی، لوگوں کے مویشیوں کے نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔