ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں ، 9 مئی پوری قوم نے دیکھا ،عطا تارڑ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں ، عمران خان190 ملین پاونڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں،پی ٹی آئی نے ثبوت دینے کی بجائے ریاست مدینہ کے بیانیے کا سہارا لیا، دامن صاف تھا تو عمران،بشریٰ نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیوں بنایا؟۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا 9 مئی پوری قوم نے دیکھا ،ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھے، عمران خان نے سازش رچائی تاکہ ملک دشمن حالات کا فائدہ اٹھائیں، پی ٹی آئی کے پاس 9 مئی واقعات کا دفاع نہیں ،پی ٹی آئی والے ضمانت پر خوشیاں مناکر خود کو بےوقوف بنارہے ہیں، ضمانت تو قاتل و ڈکیت کی بھی ہوتی ہے، قوم نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو رد کردیا ، پی ٹی آئی اپنے طرز عمل پر غور کرے جھوٹی خوشی مناکر قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کیسے ہوسکتا ہے حکومت کو آنے والا پیسہ ایک جرمانے میں جمع کرایا جائے ،5،5قیراط کی انگھوٹھیاں کس مد میں لیتے رہے، کابینہ سے بند لفافے میں معاہدے کی منظوری لی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا لفافے کے اندر کیا ہے چھوڑیں بس منظوری دیں،ایک ضمانت ملنے پر اتنا جشن سمجھ سے باہر ہے۔
عطا تارڑ نے کہابانی پی ٹی آئی 190ملین پاو¿نڈ کیس میں قید ہیں، ضمانت سے رہائی نہیں ملے گی،خوشی منانے پر تحریک انصاف کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے ابھی تو توشہ خانہ ٹو کیس بھی چل رہا ہے ،ناقابل تردید ثبوتوں کا پلندہ موجود ہے۔



















