ملک بھر میں نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی خواب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی خواب،عدم وصولی کی رقم 480 ارب تک جاپہنچی۔
آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیانادہندگان کی تعداد 4لاکھ 76 ہزار تک جا پہنچی،ڈسکوز 480 ارب کی وصولی کرنے میں ناکام رہے، بجلی بلوں کی ریکوری ڈسکوز کےلئے بدستور بڑا چیلنج ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 6برسوں میں بجلی بقایاجات میں 828ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2024 میں عدم وصولی کی مجموعی رقم بڑھ کر 2ہزار 17 ارب تک جا پہنچی۔



















